کاروباری ہفتے کے دوسرے دن آج امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 96 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 287 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 291 روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔