اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سیدخورشید شاہ نے پی اے سی اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر کی عدم شرکت پر شدید اظہار برہمی کیاچئیرمین پی اے سی خورشید شاہ نے چئیرمین ایف بی آر کے خلاف سپیکر اسمبلی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی، گذشتہ روز پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چئیرمین کی زیر صدارت شروع ہوا توااجلا س میں ایف بی آرکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا مگر اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر نے شرکت نہیں کی چیرمین کے استفسار پر ایف بی آر کےحکام نےبتایاکہ چئیرمین ایف بی آروزیر خزانہ کے ساتھ فنانس کی میٹنگ میں مصروف ہیں جس پر چئیرمین پی اے سی خورشید شاہ نے کہاکہ وہ مصروف ہیں تو ہم کیافارغ ہیں یہ سپریم فورم ہے جہاں وزیر بھی جوابدہ ہے یہ پہلے طے ہو چکا ہے ،چئیرمین ایف بی آر کو اجلاس میں بلایا جائے ہم بھی قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کو چھوڑ کر پی اے سی کے اجلاس کے لیے آئے ہیں ،کافی وقت گزرنے کے بعدجب ایف بی آر حکام کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تو چئیرمین پی اے سی نے سیکر ٹری پی اے سی کو ہدایت کی چئیرمین ایف بی آرکے خلاف اسپیکر اسمبلی کو خط لکھاجائے ، اور اجلاس موخر کردیا۔