• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گرین بس سروس کو جولائی تک فعال کیاجائے گا

کوئٹہ(خ ن)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں گرین بس سروس کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس ہو جس میں ایم ڈی ٹریفک انجینئرنگ بیورو ڈاکٹر سجاد بلوچ،چیف آرگنائزر آفیسر پی پی پی ڈاکٹر نور،ڈپٹی سیکرٹری منور احمد مگسی،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرین بس سروس کو رواں سال جولائی تک مکمل طور پر فعال کیا جائے گا جس کےتمام انتظامات اور دیگر ضروری امور آخری مرحلے میں ہیںجس کے بعد باقاعدہ طور پر گرین بس سروس کو آپریشنل کیا جائے گا اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں آٹھ بسوں کو آئی ٹی یونیورسٹی سے یونیورسٹی آف بلوچستان کے درمیان چلایاجائے گاجس کے لیے فزیبلیٹی اسٹڈیز کرکے بس اسٹاپس بنائے جائیں گے گرین بس سروس پبلک پرایوئٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیویٹ آپریٹر کیا جائے گااس سلسلے میں معاہدہ طے کیا جائے گا سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ نے کہاکہ حکومت بلوچستان گرین بس سروس کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ کوئٹہ کے عوام کو جدید اور بہترین سفری سہولیات میسر ہوں حکومت موجوہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر لوکل ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہےپراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کو وسعت دیکر شہر کی دیگر روڈ پر بس سروس شروع کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید