• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے۔

ن لیگی سینئر نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفی دینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید