مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے عمرے سے واپسی پر اپنے حمایتیوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
پاکستانی معروف خاتون سیاستدان مریم نواز نے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم نوجوان طالبِ علم مریم نواز کے مداح ہیں اور اُن سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
مریم نواز نے اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب میں عمرے سے واپس آ جاؤں تو برائے مہربانی ان سب خاص نوجوانوں کو مجھ سے ملنے کے لیے لائیں، انشاء اللّٰہ، یہ میرے لیے ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ مریم نواز شریف ناصرف سیاست بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور آئے دن اپنے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیتی رہتی ہیں۔