وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک طرف نواز شریف مریم کی سیکڑوں پیشیاں ہیں، دوسری طرف عمران خان کو بغیر پیشی سیکڑوں ضمانتیں ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 9 کا بینچ ٹوٹ کر 3 پر کیسے پہنچا؟ سوال تو بنتا ہے، سوال تو اٹھتا ہے فل کورٹ کیوں نہیں بنا؟ کیوں سپریم کورٹ کے جج بھی اس فیصلے کے خلاف ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے سن رکھا تھا انصاف کی دیوی کی آنکھوں پر پٹی ہوتی ہے، یعنی انصاف دیکھ کر نہیں کیا جاتا امیر و غریب کیلئے ایک طرح کا ہوتا ہے۔