پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ آمد پر حسن نواز نے بہن کا استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے اگلے ایک دو دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔
نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ شہباز شریف کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔