امریکی خفیہ دستاویزات کے افشا ہونے کے معاملے پر برطانیہ کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس لیک میں سنگین سطح کی غلطی ہے، لوگوں کو غلط معلومات پھیلانے والے پیغامات کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں ترجمان برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس لیک میں سنگین سطح کی غلطی ہے۔
انہوں نے کہا قارئین کو ایسے الزامات کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے جو غلط معلومات پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
افشا ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات میں امریکا کے اپنے اتحادیوں جنوبی کوریا، اسرائیل اور یوکرین کی جاسوسی کرنے، روس میں موجود وسیع امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی تفصیلات اور یوکرین تنازع سے متعلق معلومات کا ذکر ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون خفیہ لیکس کے اصل ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے۔