• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر سفارتی سرگرمیاں: ناروے نے 15 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

ناروے کی وزیرخارجہ اینیکن ہوئیٹفیلٹ۔
ناروے کی وزیرخارجہ اینیکن ہوئیٹفیلٹ۔ 

ناروے نے روسی سفارتخانے کے 15 انٹیلی جنس افسران کو ملک بدر کر دیا۔

دارالحکومت اوسلو سے خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کی وزیرخارجہ اینیکن ہوئیٹفیلٹ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتخانے کے 15 انٹیلیجنس افسران کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روسی افسران کی سرگرمیاں سفارتی تشخص کے مطابق نہیں تھیں۔

اینیکن ہوئیٹفلٹ نے کہا کہ روسی سفارتخانے کے ان انٹیلی جنس افسران کو فوری ملک چھوڑنا ہوگا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ناروے میں روسی سفارتخانے نے ناروے حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روسی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا ردعمل شدید منفی ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ناروے کا انتہاپسندی پر مبنی ایک اور غیر دوستانہ اقدام ہے، ناروے کے اقدام کا جواب دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید