• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کیلئے کام شروع کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کےلیے کام شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کےلیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انتظامیہ نے کیوی ٹیم کی سیکیورٹی کےلیے وزرات داخلہ کو خط لکھ کر 300 رینجرز اہلکار مانگ لیے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی، رینجرز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر بھی تعینات ہوگی۔

وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید