• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مقیم خالصتان تحریک کے حامیوں کی نگرانی بڑھائی جائے، بھارت

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) بھارتی حکومت نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں مقیم خالصتان تحریک کے حامیوں کی نگرانی میں اضافہ کرے۔ یہ مطالبہ دو ہفتے قبل لندن میں سکھوں کے ایک گروپ کی جانب سے بھارت کے ہائی کمیشن میں سیکورٹی کی خلاف ورزی پر کیا گیا، جب گروپ نے ہائی کمیشن سے بھارت کا قومی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا تھا۔ اس واقعے نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو اس حد تک بڑھا دیا ہے کہ بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کے باہر سے سیکورٹی ہٹا دی۔ بھارتی حکومت نے برطانوی سفارت کاروں سے احتجاج بھی کیا تھا اور اہم تجارتی مذاکرات کو بھی معطل کردیا۔ بھارتی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور بھارت کی وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کے درمیان نئی دہلی میں ہونیوالی ملاقات میں بھارتی فریق نے خاص طور پر بھارت میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کیلئے خالصتانی عناصر کی طرف سے برطانیہ کی سیاسی پناہ کی حیثیت کے غلط استعمال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور برطانیہ کے ساتھ بہتر تعاون کی درخواست کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید