لندن (مرتضیٰ علی شاہ) بھارتی وزیراعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سوناک سے بھارت مخالف ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو برطانیہ میں سکھوں کیلئے خالصتان کے قیام کی مہم چلا رہے ہیں۔ نریندر مودی آفس کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے جمعرات کو فون پر بات کی اور بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر خالصتان کے حامی سکھوں کی طرف سے بھارتی پرچم ہٹائے جانے اور ہائی کمیشن کے اوپر خالصتانی پرچم لہرائے جانے کے واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔