• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی سیاستدانوں کو ساتھ بٹھانے کی کوششوں میں مثبت پیشرفت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سیاستدانوں کو ساتھ بٹھانے کی کوششوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی ایک دن الیکشن کرانے کے ایجنڈے پر مل بیٹھنے کو تیار ہیں۔

سراج الحق نے آج 3 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر براۓ اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

چند روز پہلے بھی امیر جماعت اسلامی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملے تھے۔

قومی خبریں سے مزید