• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے عوام سے ہماری حمایت کا انتقام لیا گیا، شہباز شریف

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جو ن لیگ نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ روکا، پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا۔

لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے 4 سال پنجاب کو نااہل اور کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ کے سپرد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں نئے منصوبے تو درکنار بلکہ ہمارے شروع کیے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کے مشیر، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبے کو عوام کے استعمال کے لیے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

قومی خبریں سے مزید