پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزے کے بعد محمد رضوان کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ہو گا، ان کی جگہ پلئینگ الیون میں محمد حارث شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتای ہے کہ محمد رضوان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، ان کو احتیاطی طور پر آرام دیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سویپ کرتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاؤ پڑا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہے۔