• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کل حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جہاں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں جماعت اسلامی کی طرف سے مذاکراتی کوششوں پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم امیر جماعت اسلامی سے ملاقات پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن سے متعلق کیس پر بھی گفتگو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید