ملتان میں اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپہ مار کارروائیوں میں ہزاروں من چینی کی بوریاں برآمد کرلیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے مطابق ممتاز آباد کے ایک گودام سے 800 چینی کے بیگ برآمد کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلال پور پیر والہ میں دکان سے 600 بوری چینی ضبط کرلی گئی ہے۔