• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرانے میں ملوث 10 ایرانی فوجی اہلکاروں کو سزا

تہران (این این آئی )ایران کی ایک عدالت نے سنہ 2020میں تہران کی فضائی حدود میں یوکرین کے مسافرطیارے کو مار گرانے کے واقعے میں ملوث 10فوجی اہل کاروں کو سزائیں سنائی ہیں۔ان میں ایک اہلکارکو سب سے زیادہ 10 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈرکو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 9 دیگر کو ایک سے 3 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید