• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیجر کی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبروں کی تردید

فوٹو بشکریہ سعیدہ امتیاز / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ سعیدہ امتیاز / ٹوئٹر

خوبرو اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ بالکل خیریت سے ہیں۔ 

اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے جیو نیوز ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکاہ سعیدہ امتیاز سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر ان کے ہی اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تھی، جس کی بعد یہ کہتے ہوئے تردید سامنے آئی تھی کہ سعیدہ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ 

تاہم اب اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

دوران گفتگو منیجر نے بتایا کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اداکارہ اس وقت لاہور میں اپنے گھر میں موجود ہیں اور وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ اداکارہ جلد اس معاملے پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید