• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بیوی کو کاٹنے والے سانپ کو لے کر شوہر اسپتال پہنچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گھر میں کام کرنے والی خاتون کو سانپ نے کاٹ لیا۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں خطرناک واقعے کے بات دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب خاتون کو کاٹنے والے سانپ کو اس کا شوہر بوری میں ڈال کر اسپتال لے آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سفی پور کوٹ والی کے علاقے میں ناریندرا نامی شہری کی بیوی کو کچن میں کام کرتے ہوئے سانپ نے کاٹ لیا جس کے کچھ دیر بعد وہ بے ہوش ہو کر گر پڑی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال لے جانے کے بعد خاتون کے شوہر کو گھر میں پیش آئے واقعے سے آگاہ کیا تو وہ اسپتال پہنچنے کے بجائے گھر چلا گیا جہاں اس نے سانپ کو ڈھونڈ کر پکڑا اور پھر اسے بوری میں ڈال کر اسپتال آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناریندرا کو بوری میں سانپ سمیت اسپتال میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور ایسا کرنے کی وجہ پوچھنے کے بعد ملنے والے جواب کو سُن کر لوگ مزید حیران ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال میں ناریندرا نے بتایا کہ سانپ کو یہاں لانے کی وجہ یہ ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے میری بیوی کا علاج کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی اسپتال کی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ اسے کاٹنے والا سانپ پائتھن تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس طرح کا واقعہ پہلے افضال نگر میں بھی ہوچکا ہے جہاں ایک شخص اپنی بیوی اور سانپ دونوں کو اسپتال لے آیا تھا۔

اس شخص نے کہا تھا کہ اگر اس سے پوچھا جاتا کہ اس کی بیوی کو کس سانپ نے کاٹا ہے تو وہ اس لیے سانپ کو بھی لے آیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید