سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کا سوڈان سے انخلا کرائیں گے۔
سوڈانی فوج کے مطابق سعودی سفارتی مشن نے سوڈان سے سعودی عرب انخلا کرلیا ہے، اردن بھی اپنے سفارتی مشن کا سوڈان سے انخلا کرانے کیلئے تیار ہے۔
غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کو محفوظ انخلا کی سہولت دینے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، عید کے موقع پر فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔