ملک بھرمیں آج سے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت محفوظ اور مؤثر ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، حکومت حفاظتی ٹیکوں کی رینج 100 فیصد یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن بیماریوں کے خلاف محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو آج بھی بہت سےبچوں کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔