• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگل کیس میں گرفتار بھارتی اداکارہ کریسن پریرا شارجہ جیل میں قید

بھارتی اداکارہ و رقاصہ کریسن پریرا جنہیں یکم اپریل کو شارجہ ایئرپورٹ پر منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا اب وہ شارجہ سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ فلم سڑک ٹو کی اداکارہ کو شارجہ میں ایئرپورٹ حکام نے ان کے پاس موجود ایک ایوارڈ میں سے منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لیا۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کریسن کی گرفتاری سے متعلق اب ممبئی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ انہیں کتوں کی لڑائی کے معاملے پر بدلہ لینے کےلیے اس کیس میں پھنسایا گیا۔

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک ممبئی میں بیکری کا مالک انتھونی پال جبکہ دوسرا ایک بینکر راجیش بوبھیت ہے۔

پولیس کے مطابق ان دونوں نے کریسن کی رہائی کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید