• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹھے تربوز خریدنے کی آسان اور آزمودہ ٹپس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ہر کسی کا من پسند پھل تربوز آم کی طرح موسم گرما کی خاص سوغاتوں میں سے ایک ہے، یہ پانی سے بھرپور پھل ہے جو جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے۔

موسمِ گرما آئے اور تربوز نہ کھایا جائے یہ ایک ناممکن سی بات ہے مگر تربوز کی خریداری کسی امتحان سے کم نہیں ہوتی۔

اکثر اوقات اس کی مٹھاس اور رنگ دیکھنے کے لیے اس پھل کو کٹوا کر خریدا جاتا ہے مگر کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن کے ذریعے تربوز کو کاٹے بغیر اس کے میٹھے یا پیکھے، لال یا پیلے ہونے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس بار تربوز خریدنےدکان پر جائیں تو درج ذیل آزمودہ ٹپس کو یاد رکھیے گا۔

تربوز کی رنگت گہری ہو مگر اس کا چھلکا چمکتا ہوا نہ ہو۔

تربوز کو خریدنے سے پہلے اسے بجا کر دیکھیں، پکے ہوئے تربوز کو اوپر سے تھپتھپانے پر ایسا لگے گا کہ جیسے کسی کھوکھلی چیز کو تھپتھپایا ہے اور اگر پھل کوتھپتھپانے سے کسی ٹھوس چیز کو تھپتھپانے جیسی آواز آئے تو یہ پھل کے پکے ہوئے نہ ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔

تربوز کو ہاتھ میں اٹھا کر ضرور دیکھیں اور تسلی کریں کہ اس کا وزن اس کی جسامت سے زیادہ ہونا چاہیے، اس کے لیے آپ اسی جسامت کے دوسرے تربوز سے بھی موازنہ کر سکتے ہیں، جو تربوز بھاری ہوگا وہی میٹھا اور پکا ہوا ہوگا، اسی اصول کو دوسرے پھلوں کے لیے بھی آزمایا جا سکتا ہے۔

تربوز خریدتے وقت ذہن میں رکھیں کہ تربوز ہموار اور یکساں گولائی کے ساتھ ہو اور اس پر کوئی خاص نشان، کٹ اور چوٹ نہ ہو۔

اچھے اور میٹھے تربوز سے تیز میٹھی مہک آنا ضروری ہے، اگر اس کی مہک عجیب یا بری محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ پھل خراب ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید