• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے میں یورپی یونین سرفہرست

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے میں یورپی یونین سر فہرست ہے ، یورپی یونین نے گذشتہ برس روس کی یوکرین میں مداخلت کے بعد دسمبر تک روسی خام تیل پر تقریباً پابندی عائد کر دی تھی۔تاہم پابندی کے باوجود یورپ کو روسی تیل کی سپلائی جاری ہے۔ روسی تیل اب انڈیا کے راستے یورپی منڈی میں پہنچ رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری تک انڈیا سے یورپی یونین کے ممالک کو ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل پانچ ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ماہ یہ مقدار 19لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔یہ مالی سال 2022-23 میں انڈیا سے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کے ماہانہ اعداد و شمار کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید