• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان شاہد کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ہدایتکار فیصل قریشی پر تنقید

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سے فلمی صنعت میں قدم رکھنے والے ہدایتکار فیصل قریشی پر کڑی تنقید کی ہے۔

شان شاہد کی ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

اپنی اس پوسٹ میں شان شاہد نے اداکار، ہدایتکار و معروف کامیڈین فیصل قریشی کو ناکارہ ہدایتکار قرار دیا ہے۔


شان شاہد کا لکھنا ہے کہ موبائل فون کمپنی کا اشتہار 45 سیکنڈ کا ہوتا ہے، ناتجربہ کار ہدایتکار کا انتخاب کرنے پر فلم کے پروڈیوسرز کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکار شان شاہد اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کے کئی ساتھی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

اُنہوں نے گزشتہ سال ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے موضوعات پر فلمیں نہیں بنائی جارہی ہیں، فلم ساز ’اِدھر نہیں جاؤں گی اور اُدھر نہیں جاؤں گا‘ کے گرد گھوم رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ 2023ء کی ایکشن کامیڈی فلم ہے جس کی تحریر اور ہدایتکاری فیصل قریشی نے دی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں فواد خان، حنا دلپزیر، علی سفینہ، وسیم اکرم، شایان خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید اور جان ریمبو شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید