کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سندھ اور پنجاب سےآٹے اورگندم کی سپلائی بندہونےسے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غذائی قلت پیدا ہونےکا خطرہ بڑھ گیا ہے ذرائع کے مطابق آٹےاور گندم افغانستان سمگل ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہےجس کے باعث پنجاب اور سندھ انتظامیہ نے بلوچستان کی سرحدوں پر آٹے اور گندم سے بھرے ٹرکوں کو روک رکھا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دکاندار 20کلو آٹے کا تھیلہ 32سو میں فروخت کررہے ہیں غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا ہے دوسری جانب آٹاڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر امیر خان کا کہنا ہے اگر آٹے اور گندم کی سپلائی دودن کے اندر تک بحال نہ کی گئی تو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غذائی قلت پیدا ہو جائے گئی آٹا ڈیلر پنجاب اور۔سندھ کی فلور ملوں سے خرید کر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے عوام کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں دوسری جانب صوبائی حکومت پاسکو سے 1لاکھ 94ہزار گندم صرف کوئٹہ کے لئے خریدتی ہے جوکہ کوئٹہ کی آبادی کے لحاظ سے آٹے میں نمک کے برابر ہے آٹےاورگندم کی ترسیل بحال کرنے کے لئے اقدامات نہ اٹھاے گئے تو تندوروں ہوٹلوں اور گھروں میں روٹی پکنا بند ہوجائے گئی لہذا حکومت بلوچستان سنجیدگی سےاس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔