پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی مذاکرات روکے۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری کوشش تھی بجٹ اجلاس کے بعد جولائی میں اسمبلیاں ختم کر دی جائیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالتوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس اور ججز پر تحفظات ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی جنگ سے نقصان عوام کا ہے۔