• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاں میں پاگل ہوں، یہ میرا جذبہ ہے، میں بھاگتی رہوں گی، مشی خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا جذبہ ہے اور میں بھاگتی رہوں گی۔

ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں عمران خان کو سپورٹ کرنے اسلام آباد ہائی کورٹ جاتی ہوں اور جاتی رہوں گی‘۔

انہوں نے اپنے نقادوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے شوبز انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا وہ اپنی مرضی سے کیا ہے، میں عمران خان کی گاڑی کے پیچھے کام کے لئے نہیں بھاگتی یہ میرا جذبہ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو کہتا ہے کہ میں پاگل ہوں، تو ہاں میں پاگل ہوں اور اپنے رہنما کے لئے اتنا پاگل پن اور اتنا جذبہ تو ہر ایک میں ہونا چاہیئے، آپ بھی بھاگیں اپنے لیڈر کے پیچھے میں نے کسی کو روکا تو نہیں ہے‘۔

ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولرز کو بھاگنے کی پریکٹس کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید