پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولز اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے 19 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز کراچی پہنچ کر ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
ڈومیسٹک ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے کراچی میں شروع ہوگا۔
مارک کولز ایمرجنگ ویمن کرکٹ کیمپ میں بھی کھلاڑیوں کو مانیٹر کریں گے۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے مارک کولز کو گزشتہ ماہ پاکستان ویمن ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
مارک کولز کی پاکستان ٹیم کے ساتھ پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز ہے۔
جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم اگست ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔