• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تحقیقات

قومی احتساب بیورو نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تحقیقات سے متعلق سیکریٹری اطلاعات خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے۔
قومی احتساب بیورو نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تحقیقات سے متعلق سیکریٹری اطلاعات خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی دور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتی کے منصوبے کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب  نے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر خرچ کیے جانے والے فنڈز اور ان کی بھرتی کے طریقے کار سمیت تمام تفصیلات مانگ لیں۔

قومی احتساب بیورو نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تحقیقات سے متعلق سیکریٹری اطلاعات خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ نیب سوشل میڈیا شراکتی پلیٹ فارمز کے قیام کے حوالے سے چھان بین کر رہا ہے، اس سلسلے میں پروجیکٹ کے کاغذات اور پی سی ون فراہم کیےجائیں جبکہ پروجیکٹ پر سالانہ خرچ کی جانے والی رقم اور کل مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کیلئےجاری فنڈز کی تمام تفصیلات 10 مئی تک فراہم کی جائیں۔

نیب نے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا سے صوبائی انٹرن شپ پالیسی بھی مانگ لی ہے جبکہ خط میں انٹرنیز یا ملازمین کے انتخاب کیلئے رکھے جانے والے معیار سے متعلق بھی سوال کیا گیا ہے۔

اسی طرح نیب کی جانب سے انٹرنیز یا ملازمین کے انتخاب کے عمل کے ہر مرحلے سے متعلق مکمل ریکارڈ اور انتخاب کیلئے اشتہار، دستاویز کی تصدیق اور ٹیسٹ کے نتائج بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ میرٹ لسٹ، آفر لیٹر، منتخب و مسترد امیدواروں کی فہرست بھی نیب کو مہیا کی جائے۔

نیب نے انفلوئنسرز کی منظوری، کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن، میٹنگز منٹس اور انفلوئنسرز ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

خط میں محکمہ اطلاعات سے انٹرنیز یا ملازمین کی نگرانی کے طریقہ کار کا بھی پوچھا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید