• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا ’سنہری موقع‘

فوٹو فائل
فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) انتظامیہ نے دبئی میں لائسنس بنوانے کا ’سنہری موقع‘ دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن ڈرائیورز کو اب تک اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقامی لائسنس حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا تھا، اب انہیں یہ موقع دیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ ایسے تمام ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز اس موقع کو دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ’سنہری موقع‘ سمجھیں۔

اتھارٹی نے کہا کہ نئی سہولت صرف چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید