• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیتنے کے دعوؤں پر ایران کا لیگو ویڈیو سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنزیہ وار

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

ایران کے گھانا میں موجود سفارت خانے نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نئی لیگو ویڈیو شیئر کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے لیگو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ٹرمپ خواب دیکھ رہے ہوں گے کہ انہوں نے ایران کو شکست دی، انہیں سونے دو۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی لیگو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر اپنے آفس میں سوئے ہوئے ہیں جب کہ ان کے معاونین انہیں جگانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بحث کر رہے ہیں، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ​​میں شدت آتی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین میں سے ایک کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ خاموش ہو جاؤ، صدر سو رہے ہیں اور یقیناً ایران کو ہرانے کا خواب دیکھ رہے ہوں گے۔

بعد ازاں ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو خواب میں ایران سے جنگ میں امریکا کی فتح کا اعلان کرتے اور پھر ایک دم خواب سے جاگنے کے بعد یہ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ مذاکرات اچھے رہے، چلیں ایران اور امریکا کے درمیان ڈیڈ لائن کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید