• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس عوامی طاقت کی ایک جھلک تھی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میں کوئٹہ میں پارٹی کے ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، ویمن ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری سمیت ذیلی تنظیموں ، جیالوں و کارکنوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان پروگرام کیلئے قیادت سے لیکر کارکنوں سے بھرپور محبت کی اورپورے ملک میں ایک مثبت پیغام گیا کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے، جس طرح ہزاروں کارکنوں نے جوش اور ولولے کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں مچال نہیں ملتی، جیالوں نےثابت کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ہونے والی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کا احسن طریقے سے انعقاد پیپلز پارٹی کے جیالوں کے نظم و ضبط کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی قوت کی صرف ایک جھلک تھی وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان میں جیولوں کی حکومت ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید