چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی وہیل چیئر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد اُن کی پیچھے رہ جانے والی وہیل چیئر سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ڈرامے کا اختتام کہا تو کسی نے ایک بیمار آدمی کو اُس کے ضروری سامان کے بغیر لے جانے کو ظلم قرار دیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ آپ جتنے بھی بیمار ہوں، رینجرز آپ کو پیروں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔