مشتعل مظاہرین نے پشاور میں قائم ریڈیو پاکستان کی عمارت میں موجود اے پی پی کے دفتر میں آگ لگائی۔
عینی شاہد کے مطابق دفتر میں صحافیوں سمیت عملہ کے 6 افراد موجود تھے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو خواتین بھی دفتر میں موجود تھیں، تمام افراد باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے لیکن ایک شخص اب بھی پھنسا ہوا ہے۔
عینی شاہد نے بتایا کہ مظاہرین ریڈیو پاکستان کی عمارت میں بدستور موجود ہیں، مظاہرین نے گاڑیوں کو بھی آگ لگائی ہے۔