• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی نے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منفرد عادت اپنالی

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 14 برس سے رات کو کھانا (ڈنر) ترک کر رکھا ہے۔ ان کے مطابق دوپہر کو لنچ کے بعد کچن کو نان آپریشنل کردیا جاتا ہے۔ 

انھوں نے رات کو کھانا نہ کھانے کے فیصلے کی وجہ بھی بتائی۔ ماضی میں کئی ہٹ فلموں اور حالیہ بھارتی ٹیلی ویژن کی تھرلر سیریز فیملی مین میں کام کرنے والے 58 سالہ منوج باجپائی نے ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی روزانہ کی خوراک سے رات کے کھانے کو صحت کا خیال رکھنے کےلیے چھوڑا۔ اس فیصلے کے مثبت نتائج بھی آئے۔ 

انہوں نے کہا کہ فیصلہ انہوں نے اپنے دادا سے متاثر ہو کر کیا اور اب تو  13، 14 سال ہوگئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے یہ دیکھا تھا کہ میرے دادا بہت دبلے پتلے لیکن ہمیشہ بہت فٹ رہتے تھے، تو میں نے سوچا کہ میں ان کی طرح وہی کھاؤں جو وہ کھاتے تھے۔

اور پھر جب یہ شروع کیا تو میرا وزن کنٹرول ہونا شروع ہوگیا۔ اس سے اپنے اندر کافی توانائی کے ساتھ زیادہ بہتر اور صحت مند بھی محسوس کر رہا ہوں۔ ابتدا میں یہ سب کچھ کافی مشکل تھا لیکن پھر بارہ اور 14 گھنٹے تک بھوکا رہا اور بعدازاں ڈنر ترک کردیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید