• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان آج کل سینئر سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر کی تلاش میں ہیں، ان کے لئے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ مشی خان ساتھی اداکارہ عفت عمر کو ڈھونڈ رہی ہیں اور ان سے چند سوالات کے جوابات مانگ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ مشی خان اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر عفت عمر سے سوال کر رہی ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مشی خان، عفت عمر کو مخاطب کرکے کہتی ہیں کہ ’کہاں غائب ہوگئی ہو؟ اب کیوں خاموش ہو؟ بہت مصروف ہوگئی ہو ایک دم سے، یہ جو بیچاری عورت ہے جس کو 50 آدمی یونیفارم میں گھسیٹ رہے ہیں اسے زدوکوب کر رہے ہیں یہ نظر نہیں آئی‘۔

انہوں نے عفت عمر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’یوں تو خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی ہو اب اس کے حق میں کیوں نہیں بول رہی ہو یا صرف چند مخصوص خواتین کے لئے آواز بلند کرتی ہو؟

انہوں نے عفت عمر کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر خواتین کے لئے آواز بلند کرنا ہے تو سب کے لئے کرو‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید