• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے پہلی بار اپنی ناکام شادیوں کی تفصیلات سے مداحوں کو خود آگاہ کر دیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹوب پر نجی چینل کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید شیخ نے ناکام شادیوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی فلم انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھنے سے قبل ان کی پسند سے زینت منگی سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زینت منگی ان کی مداح اور فلم اور ٹی وی کی سپورٹنگ اداکارہ تھیں، ان دونوں کی شادی تقریباً 3 برس رہی مگر ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ وہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد کافی پریشان تھے اس دوران ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات سلمیٰ آغا سے ہوئی، جنہوں نے انہیں اس ذہنی پریشانی سے نکالنے میں مدد کی، بعدازاں انہوں نے شادی کی پیشکش کی۔

جاوید شیخ نے سلمیٰ آغا کی پیشکش کو قبول کرلیا تاہم یہ شادی بھی صرف 3 برس ہی چل سکی، دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو یہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوگئی۔

جاوید شیخ نے میزبان کے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے صرف دو شادیاں کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 شادیاں ناکام ہونے کہ بعد تیسری شادی نہیں کرسکے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر مشہور نہیں ہونا چاہتے جو بار بار شادیاں کرتا رہتا ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید