• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پری نیتی چوپڑا کی منگنی کے بعد والدہ کا جذباتی پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی والدہ رینا چوپڑا نے بیٹی کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

رینا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پری نیتی اور راگھو کی منگنی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی زندگی میں ایسی وجوہات ہیں جو آپ کو بار بار یہ یقین دلاتی ہیں کہ اُوپر ایک خدا موجود ہے‘۔


اُنہوں نے لکھا کہ’یہ منگنی اُنہیں وجوہات میں سے ایک ہے‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں بیٹی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا اس خوشی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید