• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اسپتال کا ایمبولینس دینے سے انکار، باپ بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر لیجانے پر مجبور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں سرکاری اسپتال نے ایمبولینس دینے سے انکار کردیا جس کے بعد باپ کو اپنی بیٹی کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانی پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمن سنگھ نامی شہری نے بتایا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئی جس کے بعد اس نے اسپتال انتظامیہ سے کہا کہ لاش لے جانے کے لیے گاڑی فراہم کردی جائے۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ایمبولینس 15 کلومیٹر سے زیادہ دور والے علاقوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے کہا ایمبولینس کا انتظام آپ خود کرلیں، ہمارے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین دکھ اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید