• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان پر امریکا کا ساتھ، چین نے فلپائن کے اس عمل کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دے دیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

تائیوان کے معاملے میں امریکا کا ساتھ دینے پر چین نے فلپائن کو خبردار کرتے ہوئے اس کے عمل کو ’آگ سے کھیلنے‘ سے مترادف قرار دیا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا ہے کہ تائیوان سے جغرافیائی قربت اور وہاں فلی پینوز کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے چین اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ لڑائی میں فلپائن اِس کا حصہ بن جائے گا۔

اس بیان کے جواب میں چینی وزارتِ خارجہ نے منیلا پر زور دیا کہ وہ ’ون چائنا‘ پالیسی کا احترام کرے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔

یہ انتباہ بیجنگ اور منیلا کے درمیان بحیرہ جنوبی چین پر بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جارحانہ کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے کسی بھی ایسے تنازع کی صورت میں فلپائن کے دفاع کا عہد دہرایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید