• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیے کی غزہ پر فوجی کنٹرول سنبھالنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ترکیے کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول سنبھالنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنیاد پرست نیتن یاہو کی حکومت کا نسل کشی کو جاری رکھنے اور قبضے کو بڑھانے کا ہر قدم عالمی امن اور سلامتی کو شدید دھچکا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے جنگی منصوبوں کو فوری طور پر روک دے، اسرائیل جنگ بندی پر اتفاق کرے اور دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات شروع کرے۔

ترکیے کی وزارتِ خارجہ نے اپنے مذمتی بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اس منصوبے کے نفاذ کو روکنے کی ذمے داری نبھائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کے خلاف مضبوط فیصلے لے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ایک مذموم منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اسرائیلی فوج غزہ شہر کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھالے گی۔

سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس سے قبل نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اپنی سلامتی یقینی بنائیں، حماس کو غزہ سے نکالیں اور غزہ کے عوام کو آزادی فراہم کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید