• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: بےگھر افراد کی وزیر روشن آراء علی اپنے مکان کا کرایہ بڑھانے کے الزام پر مستعفی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

 بےگھر افراد کی وزیر روشن آراء علی نے اپنے مکان کا کرایہ بڑھانے کے الزام میں بےگھر افراد کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روشن آراء علی کا استعفیٰ ایک نجی پراپرٹی کے معاملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مستعفی وزیر نے اپنے مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھایا تھا، مکان کا کرایہ بڑھانے پر روشن آراء علی کو شدید تنقید کا سامنا تھا، ان پر فلاحی اداروں اورحزبِ اختلاف نے شدید تنقید کی تھی جس پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

دوسری جانب بنگلادیشی نژاد مستعفی وزیر روشن آراء علی کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، نہیں چاہتی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم اور پُرعزم کام میں رکاوٹ بنیں، میں نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کی مکمل پیروی کی ہے۔

وزیرِاعظم سرکیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے والی وزیر سے متعلق کہنا تھا کہ محترمہ روشن علی نے بےگھری کے مسئلے پر مؤثر کام کیا، یقین ہے روشن آراء علی اپنی جماعت اور حلقے کی خدمت جاری رکھیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید