چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کے کیس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
عمران خان کی لیگل ٹیم نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے وکلاء کے مطابق عمران خان کی پیشی کے موقع پر امن و امان کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا گیا ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر امن و امان کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
عمران خان کے وکلاء کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پرضمانتوں کے لیے عمران خان متعلقہ فورمز سے رجوع کر رہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت میں تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔