• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ایئرپورٹ پر عمان ایئرلائنز کا طیارہ گراؤنڈ

ایران کے شہر شیراز میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان ایئرلائنز کا طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لینڈنگ کے وقت رن وے پر موجود ملبے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، مسافروں کو دوسری پرواز سے روانہ کرنے کے انتظامات کیے گئے۔

ایئرلائن انجینئرز کی ٹیم طیارے کو بحفاظت عمان لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید