کراچی(نیوزڈیسک)چین میں1لاکھ سے زائد فیک نیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں جعلی نیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی مہم جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق چین میں انٹرنیٹ سے جھوٹی خبروں اور افواہوں کو ہٹانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ آن لائن اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔