شام کے صدر بشارالاسد سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی عرب لیگ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
شام کو 12 برس بعد عرب لیگ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے، آج دوپہر شام کے صدارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بشارالاسد کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی گئی۔
عرب لیگ سربراہ اجلاس کی تیاریاں:
جدہ کی تمام بڑی شاہراہوں پر 22 رکن ممالک کے پرچم لگ گئے ہیں، شہر میں سیکیورٹی انتظامات بڑھا دیے گئے۔
سربراہ اجلاس رٹز کارلٹن ہوٹل میں منعقد ہوگی، مصر کے صدر فتح السیسی سب سے پہلے جدہ پہنچے۔
لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میکاتی اور فسلطین کے صدر محمود عباس بھی آج جدہ پہنچیں گے۔
شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رٹز کارلٹن جانے والی شاہراہِ شاہ عبدالعزیز جمعرات اور جمعہ کی صبح 10 سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔