• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی پرو لیگ میں النصر کی فتح، کرسٹیانو رونالڈو سجدہ ریز ہوگئے


سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو فیصلہ کن گول کے بعد سجدہ ریز ہوئے تو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے فیصلہ کن گول کے بعد  مبینہ طور پر عاجزی سے سجدہ میں گرکے شکر ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس گول کی بدولت ہی انہوں نے الشباب کو تین دو سے شکست دی، جس سے ان کی ٹیم النصر کی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مذکورہ گول کے بعد ابتداً اپنی ٹیم کے دیگر ساتھیوں سے بغلگیر ہوتے ہیں اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی پیشانی کو زمین پر رکھتے ہیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کا مظاہرہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست کیا، جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے لیے ان کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سجدے کا عمل عام طور سے مسلمانوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا۔

یاد رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے گزشتہ برس کے اختتام پر النصر کے ساتھ ڈھائی سال تک کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدہ کی مالیت 20 کروڑ یورو (21 کروڑ62 لاکھ ڈالرز) سے زیادہ بتائی گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید