• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان قادر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں آج سے سنبھالیں گے، وہ احتساب کے امور میں وزیراعظم کی معاونت کریں گے، ان کا دفتر وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوگا اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ وہ پہلے بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں ،ان کو اپنا عہدہ الیکشن کمیشن کے لئے سپریم کورٹ میں وکالت کرنے کے لئے چھوڑنا پڑا تھا ۔ عرفان قادر لاہور ہائی کورٹ کے جج بھی رہے ہیں۔ وہ کرپشن کے خلاف بڑی جارہانہ انداز میں کیس لڑنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ 

اہم خبریں سے مزید